یکشنبه 11/می/2025

مسجد اقصیٰ

حماس کا کل جمعہ دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے مسجد اقصیٰ کےخلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کے خلاف اور مقدس مقام کے تاریخی اور اسلامی تشخص کے دفاع کے لیے ملک بھر میں 'نفیرعام' کا اعلان کیا ہے۔

فروری میں 133 فلسطینی مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے

القدس میں قائم وادی حلوۃ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 2 ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں‌نےمسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل تین مارچ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول پر دھاوےبولے اور نقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اوقاف کونسل کی اہم شخصیات کے قبلہ اول داخلے پر اسرائیلی پابندی

صہیونی حکام نے فلسطینیوں‌ کی مذہبی آزادی پرایک بڑا حملہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی انتظامی کمیٹی اور القدس کی اوقاف کونسل کے اہم رہنمائوں کے قبلہ اول میں دخلے پر 40 دن سے 4 ماہ تک کی پابندی عاید کر دی ہے۔

بیت المقدس میں یہودی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے: جامعہ الازھر

جامعہ الازھر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

صیہونی رکاوٹیں توڑ کر 30 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب

قابض صہیونی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں‌کے باوجود کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

جمعرات کو درجنوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

کل جمعرات کو درجنوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجی افسروں سمیت درجنوں یہودی داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روزایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

مسجد اقصیٰ میں‌ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسرائیل نے اردن سے مدد مانگ لی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی کی روک تھام کے لیے صہیونی حکومت نے اردن سے مدد کی درخواست کی ہے۔

محکمہ اوقاف کے سربراہ اور ان کے نائب کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں اردن کے قائم کردہ محکمہ اوقاف کے سربراہ اور ممتاز عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب الشیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عاید کی ہے۔ دوسری جانب اردن اور فلسطین نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔