دوشنبه 12/می/2025

مسجد اقصیٰ

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کا گھیرائو کرلیا

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے المصلیٰ القبلی پر دھاوا بولا اور وہاں پر اعتکاف کرنے والےفلسطینی روزہ داروں کا محاصرہ کرکے انہیں مسجد کےاندر بند کردیا گیا۔

گرمی اور پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں‌ کی قبلہ اول میں حاضری

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے سخت رکاوٹوں اور شدید گرمی کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں‌ نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان گرفتار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جماز جمعہ کے خطبے کو سننے کے مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنے دسیوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینیوں‌ کی قافلوں کی صورت میں نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصٰی آمد

ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کے موقع پر فلسطین کے مختلف شہروں سے ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رمضان کے آخری عشرے کی آمد، مسجد اقصیٰ کے دروازے معتکفین کے لیے کھل گئے

ماہ صیام کے آخری عشرے کی آمد سے قبل مسجد اقصیٰ کے دروازے اعتکاف اور معتکفین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ القدس کے فلسطینی مسلمان اور دوسرے شہروں سے جو درجوق روزہ دارہ قبلہ اول میں اعتکاف کے لیے اپنے نام درج کرا رہے ہیں۔

عشاءاور تراویح کے لیے ایک لاکھ سے زاید مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ آمد

اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک لاکھ سے زاید فرزندان توحید نے مسجد اقصیٰ میں نماز عشاء اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔

فلسطینی مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب صہیونیوں‌ کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

جُمعرات کو 100 سے زاید یہودی اشرار کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ ماہ صیام میں بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز 100 سے زاید یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی، نمازیوں کو زبردستی نکال دیا

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کے خلاف ایک بار پھر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول سے بے دخل کر دیا۔

فول پروف سیکیورٹی میں 64 یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ ماہ صیام میں بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔