چهارشنبه 14/می/2025

مسجد اقصیٰ

بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

درجنوں یہودی آباد کاروں نے کل بدھ کواسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے فلسطینی مزاحمت کے محاذ کھولے جائیں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے القدس شہر اور بابرکت مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی قابض کے حملوں کو عالمی رائے عامہ کا مسئلہ اور بین الاقوامی فیصلہ سازوں کی توجہ کا مرکز بنانا چاہیے۔

اسرائیل کو مسجد اقصیٰ میں مداخلت پرسنگین نتائج کی وارننگ

القدس اور دیارفلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے خبر دار کیا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کی مذہبی علامات کے ساتھ منظم انداز میں چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ قابض دشمن کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی علامات میں چھیڑ چھاڑ اورعلامات کی تبدیلی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

مسجد اقصیٰ کی صورت حال مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے:بکیرات

القدس کے ڈائریکٹر جنرل اوقاف اور مسجد اقصیٰ کے امور کے سربراہ الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے مگر اس کا انجام کیسا اور کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اسرائیلی دشمن کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

مسجد اقصیٰ پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں: امام قبلہ اول

کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس موقعے پر قابض فوج کی طرف سے بڑی تعداد میں فوج اوردیگر سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی تھیں جنہوں نے قدم قدم پر ناکے لگاکر فلسطینیوں کو قبلہ اول کی طرف آنے سے روکا جا رہا تھا۔

یہودیوں کو قبلہ اول میں ’خاموش دعا‘ کی اجازت دینا قابل مذمت ہے: ترکی

جمعرات کے روز ترکی کی وزارت خارجہ نے "اسرائیلی" ریاست کے اس عدالتی فیصلے کی "سخت" مذمت کی ہے جس میں یہودیوں کو مقبوضہ شہر القدس میں مسجد اقصیٰ میں خاموش دعا کی اجازت دی گئی ہے۔

’جب 21 فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے لیے اپنی جانیں دیں‘

یہ 8 اکتوبر 1990ء کی ایک عام سی صبح تھی مگراہالیان بیت المقدس کے لیے یہ صبح ایک بڑی آزمائش لے کرآ رہی تھی۔ اس روز سیاہ کے دوران قابض صہیونی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ موت کی نیند سلا دیا تھا۔

یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ میں شرپسندانہ مذہبی رسومات کی مذمت

کل جمعرات کو سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں گھس کرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی اور ’خاموش‘ دعا کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیل کے تمام اقدامات باطل ہیں: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی کسی عدالت یا دوسرے ادارے کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔

پچاس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود کل جمعۃ ‌المبارک کو ہزاروں فلسطینیوں ‌نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔