چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ

شیخ صبری کی مسجد اقصیٰ سے بیدخلی مذہبی آزادی پر حملہ ہے: عزت الرشق

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے رکن شیخ عزت الرشق نے مقبوضہ بیت المقدس میں اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی پولیس کے جبری اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسجد مذہب کے معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصیٰ کے 84 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا ہے۔

30 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود کم از کم 30 ہزار فلسطینی نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

عکرمہ صبری کا الاقصیٰ کو مسلمانوں سے خالی کرنے کے منصوبے سے انتباہ

مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کے منصوبوں، مسجد پر اس کی بڑھتی ہوئی پابندیوں اور آئندہ ماہ رمضان کے دوران اس میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے خبردار کیا۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی کی امیر جماعت اسلامی کراچی سے ملاقات

قبلہ اول مسجد اقصیٰ و فلسطین کی آزادی کی جدو جہد اور اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف جاری تحریک مزاحمت ''حماس '' کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے پیر کو ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی.

اسرائیل مقدسات کے خلاف جنگ کو بڑھاوا دے رہا ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی اتھارٹی کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر دو دنوں سے عاید پابندی کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل اقدامات کی وجہ سے مسلمان عبادت گزار ان مقدس مقامات پر عبادت کے لئے نہیں جا سکے۔

عیدالعرش کے تیسرے روز سینکڑوں صہیونی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس میں عید العرش کی چھٹی کے تیسرے روز سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں زبردستی داخلے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

فلسطین کےسرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ جمیل حمامی انتقال کرگئے

کل بہ روز اتوار مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کونسل کے رکن الشیخ جمیل حمامی طویل علالت کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں کی نماز فجر میں شرکت

مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں نے آج جمعہ کو عظیم فجر مہم کے تحت نماز فجر ادا کی۔ اس مہم کا مقصد مسجد کے اسلامی تشخص کا اظہار اور اسے وقتی اور مقامی طور پر تقسیم کرنے کے منصوبوں کو مسترد کرنا ہے۔

انتہا پسند وزیر کی قیادت میں 1787 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

جمعرات کی صبح سینکڑوں آباد کاروں نے، انتہا پسند صہیونی وزیر ایتمار بن غفیر کی قیادت میں مبارک مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ خصوصی پولیس کے تحفظ میں آبادکار "ہیکل کی تباہی" کی یاد منانے کے لیے مسجد اقصی میں گھس گئے۔