سه شنبه 13/می/2025

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ میں قربانی کی متنازعہ رسم روکیں گے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری نے ان ثالثوں کے لیے اپنی تحریک کے ردعمل کا انکشاف کیا جن کے ذریعے اسرائیلی نے یہ پیغام بھیجا تھا کہ وہ آباد کاروں کے گروہوں کو مسجد اقصیٰ میں "قربانی ذبح کرنے" سے روکے گا۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والی اہم شاہراہ سلطان سلیمان بلاک کردی

بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی سلطان سلیمان اسٹریٹ کا ایک حصہ بند کردیا۔ یہ سڑک مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں سے ایک اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔

مسجد اقصیٰ سے پانچ نمازی گرفتار، تین کی قبلہ اول میں داخلے پر پابندی

قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور باب العامود کے مقام سے پانچ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا جب کہ تین فلسطینیوں کی قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کردی۔

مسجد اقصیٰ میں اعتکاف پر اسرائیلی پابندیاں مسترد کرتے ہیں: صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ محکمہ اسلامی اوقاف نے اسرائیل کی طرف سے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ میں اعتکاف پر پابندی اور اسے آخری عشرے تک محدود کرنے کی شرائط مسترد کردی ہیں۔

کویتی تنظیم کا فلسطینیوں کی معاونت کے لیے’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے مہم

کویت میں ایک فلاحی تنظیم ’کویت چیریٹی آرگنائزیشن‘ نے کل جمعہ کے روز فلسطینیوں کی امداد کے لیے ’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ اہم منصوبوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔

اسرائیل اقصیٰ آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے: شاہ عبداللہ

اردن کے فرمانرروا شاہ عبداللہ دوم نے رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کی قبلہ اول میں آمد روفت کو آزادانہ بنانے کے لیے اقدامات کرے اور فلسطینی نمازیوں کےراستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر چھ ماہ کے لیے قبلہ اول سے بے دخل

کل اتوار کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کردیا۔

ماہ صیام میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخلی کی اسرائیلی مہم جاری

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے بڑی تعداد میں بیت المقدس کے شہریوں کی گرفتاریوں اور ملک بدری کی مہم شروع کی ہے۔

فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ سے بے دخل،اوقاف کے ملازمین کو کام سے روک دیا

منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے حفظ قرآن کے زید بن ثابت سینٹر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بکیرات کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بےدخل کردیا۔ ان کی مسجد اقصیٰ میں واپسی پر عاید پابندی مین توسیع کی جا سکتی ہے۔