
عالمی برادری اسرائیل کو الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی سے روکے: اردن
پیر-18-اپریل-2022
اتوار کو اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی صورت حال کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل کو پابند بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں جاری کشیدگی کی تمام ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول میں اسرائیلی غنڈہ گردی اور اشتعال انگیزی بند کرائے۔