پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

الاقصیٰ مسلمانوں کی ہے، اس کی حرمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا خصوصی حق ہے اور وہ اس کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دے گے۔اس میں تلمودی رسومات کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی چاہے اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

یہودیوں کو الاقصیٰ میں "تلمودی رسومات” کی ادائی کی اجازت

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی ایک عدالت نے یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

’ 29 مئی کو مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دھاوا ناکام بنائیں:فادیہ برغوثی

فلسطین کی سرکردہ خاتون سماجی اور مذہبی رہ نما فادیہ البرغوثی نے زور دیا ہے کہ تمام فلسطینی جو مسجد اقصیٰ میں آسکتے ہیں وہ 29 مئی اتوار کے روز قبلہ اول میں جمع ہوں تاکہ یہودی آباد کاروں کے ’فلیگ مارچ‘ جیسے اشتعال انگیز اقدام کے موقعے پر مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی بے حرمتی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

جمعرات کو دسیوں صہیونی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی گروپ کا گنبد صخرہ کو گرانے اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ

کل بدھ کو انتہا پسند یہودی تنظیم "لاھاوا" نے مسجد اقصیٰ کے اندر تاریخی اور مقدس مقام ’قبۃ الصخرہ‘کے گنبد کومسمار کرنے اور اس کی جگہ مبینہ "ہیکل" کے افتتاح کا مطالبہ کیا ہے۔

قبۃ الصخرہ مسمار کرنے کا مطالبہ آگ سے کھیلنے کے متراف ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ "صہیونی تنظیم ’لاہاوا‘ کے سربراہ کی طرف سے آباد کاروں سے ’قبۃ الصخرہ‘ کو گرانے اور اس کی جگہ مبینہ معبد کی تعمیر کا مطالبہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا جواب دیں گے اور قبلہ اول کا تحفظ کریں گے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائی میں گرفتار فلسطینیوں کی مشروط رہائی

رمضان المبارک کےآخری ایام میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے کچھ فلسطینیوں کی مشروط طور پر رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی میں رکاوٹیں

جمعہ کی صبح اسرائیلی قابض حکام نے مغربی کنارے سے سیکڑوں فلسطینیوں کی مقبوضہ شہر القدس آمد میں رکاوٹ ڈالی۔ یہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آ رہے تھے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی شرپسندوں کے دھاووں کی شدید مذمت

اردن کے پارلیمنٹ میں "فلسطین کمیٹی" نے قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں انتہا پسندوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی اجازت دینے کی مذمت کی۔

بیت المقدس میں ظلمت کی تاریک شب جلد کافور ہوجائے گی: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے ساتھ اپنا ربط قائم رکھیں تاکہ غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔