پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

قبلہ اول کے حوالے سے صہیونی ریاست کی پابندیاں قطعا باطل ہیں: مفتی اعظم

القدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم نے الشیخ محمد حسین نے صہیونی انتظامیہ کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے مرمتی کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے تمام اقدامات کو باطل اور ناجائز قرار دیا ہے۔

صہیونی ریاست قبلہ اول کی مرمت میں رکاوٹ بن گئی، تعمیراتی سامان ضبط

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے مسجد کی مرمت کے لیےلایا گیا تعمیراتی سامان ضبط کرلیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی مرمت کے نگران نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایک طے شدہ پالیسی اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی مرمت کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرہی ہے۔

صہیونی فوجیوں کا مسجد اقصیٰ کے محافظ پرہولناک تشدد، محافظ کی حالت نازک

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ اور سماجی کارکن مجد عابدین کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زخمی فلسطینی محافظ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مسجد اقصیٰ سرخ لکیر، اسرائیل کو مداخلت کی قطعی اجازت نہیں دیں گے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی سازشوں اور صہیونی پولیس کےہاتھوں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور اسرائیل کو اس لکیر کو عبور کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی حکام نے دو محافظ قبلہ اول سے بے دخل کردیے

اسرائیلی فوج نے حراست میں لیے گئے مسجد اقصیٰ کے دو محافظوں کو رہا کرنے کے بعد ان کے مسجد میں دخلے پر پندرہ دن کے لیے پابندی عاید کردی ہے۔

ترکی میں فوجی بغاوت کی سازش کے خلاف مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ترکی میں حال ہی میں منتخب حکومت پر فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے شب خون مارنے کی سازش کےخلاف فلسطین میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ کے باہر بھی ترکی میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

غزہ کے شہریوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ کے لیےآنے پر نئی پابندیاں

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نمازیوں کے قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے 300 شہریوں کو ہرجمعہ کے موقع پر مسجد اقصیٰ آنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اب یہ تعداد نصف کم کرتے ہوئے 150 کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں مسجد اقصیٰ کے دو نمازی گرفتار

اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے دو نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ نمازیوں کی گرفتاری کے دوران یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

ماہ صیام کے بعد دوسرا جمعہ: بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ماہ صیام کے دوسرے جمعۃ المبارک کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کو قبلہ اول میں نماز کے لیے آنے سے روکنے کی مذموم مہم جاری ہے۔

مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں سیکڑوں یہودی قبلہ اول میں داخل

یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔