پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

دُشمن کے خلاف جنگ کے وقت کا تعین مزاحمتی قوتیں کریں گی:الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزاحمت قابض کے ساتھ لڑائی کے وقت کا تعین کرتی ہے، یہ کیسے شروع ہوتی ہے اور کیسے ختم ہوتی ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسا قابض اسرائیل چاہتا ہے ہم ایسا نہیں کرتے۔

سرگرم سماجی خاتون کو مسجد اقصی جانے سے روکنے کا اسرائیلی فیصلہ

فلسطینیوں کے لیے انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والی فلسطینی خاتون ھاندی حلوانی کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مسجد اقصی سے ایک ہفتے کے لیے ''ڈی پورٹ ''کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ مقررہ مدت کے ختم ہونے تک دوبارہ مسجد اقصی میں داخل نہ سکیں گی۔

فلسطینی قوم الاقصیٰ کو یہودیانے کے منصوبے ناکام بنا دیں گے: دویک

فلسطینی قانون ساز کونسل کے اسپیکر عزیز دویک نے کہا ہے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے مسلسل منصوبے ہمارے اور بیت المقدس میں بالخصوص اور فلسطین کے عوام کی استقامت کی چٹان پر ناکام ہو جائیں گے۔

جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

فلسطینی شہریوں نے کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ ، مسجد کی چھت اور برہان الدین ایوبی کے منبر پر فلسطینی پرچم لہرائے۔

یہودیوں اور کنیسٹ ممبر کے اقصیٰ حملے پر عرب پارلیمنٹ کا احتجاج

عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ' کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔

قبضے کی سالگرہ پر پرچم بردار مارچ کی تیاریاں

قابض اسرائیلی اتھارٹی کے سراغرساں اداروں نے درجنوں فلسطینی کارکنوں کو طلب کیا اور انہیں دس دن تک مسجد اقصیٰ سے دور رہنے کے حکم نامے بھیجے ہیں۔

یہودیوں کی مسجدِ اقصیٰ میں تلمودی رسوم ادائی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسرائیلی اعلیٰ عدالت نے اپنی ہی ایک ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مسجد اقصیٰ کو بچانے کے لیے مسلم عیسائی اتحاد پر زور

مسلمانوں اور مسیحیوں کو بیت المقدس کے لیے بھرپور اور مشترکہ آواز بلند کرنا ہو گی۔ یہ بات مسیحی اسلامی کونسل کے رکن فادر مینوئل سالم نے گذشتہ روز کہی ہے۔

فلیگ مارچ اسرائیلی ناکامیاں چھپانے کی کوشش ہے: شیخ صبری

اسرائیل اپنی ناکامیوں کی خفت مٹانے کے لیے ایک مرتبہ پھر فلیگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ بات اسلامک کونسل یروشلم کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے کہی ہے۔