
نماز جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل
ہفتہ-3-ستمبر-2016
جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے لیے قابض صہیونی فوج اور پولیس نے قبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود 35 سے40 ہزار قریب فلسطینی نماز جمعہ کے موقع پر قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔