
عبادت کی آڑ میں سیکڑوں یہودیوں کی کھلے عام قبلہ اول کی بے حرمتی
پیر-10-اکتوبر-2016
یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے حرمین شریفین کے بعد مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کے دو ایام میں مذہبی رسومات اور تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادت کی آڑ میں تین سو کے قریب یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔