پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہودی سے آزاد کرائے: امام قبلہ اول

مسجدا قصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب اور فلسطین کےممتازعالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مسلم امہ پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کو صہیونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے اٹھ کھڑی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی قوتیں قبلہ اول پرقبضے کے لیے متحد ہو رہی ہیں۔ عالم اسلام کو بھی اپنے تیسرے مقدس مقام کو آزاد کرانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

تین سو یہودی بلوائی قبلہ اول میں داخل، مقدس مقام کی بے حرمتی

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بدھ کو 300 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

یونیسکو: قبلہ اول پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ پھر مسترد، حماس کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے مقدس مقامات قرار دیے جانے کی قرارداد کو حتمی طور پرمنظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد قبلہ اول پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ مستقل طور دفن کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یونیسکوکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

یونیسکو صہیونی لابی کے دباؤ میں، اقصیٰ پر دوبارہ رائے شماری کا اعلان

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت نے صہیونی لابی اور اسرائیلی ریاست کے دباؤ میں آتے ہوئے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق بارے مسلمانوں کے حق کی ممکنہ تنسیخ کے لیے دوبارہ عالمی رائے شماری کا اعلان کیا ہے۔

یونیسکو کا مسجد اقصیٰ بارے فیصلہ رکوانے کے لیے صہیونی لابی سرگرم

اقوام متحدہ کےادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے تاریخی مقامات قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے پرصہیونی ریاست اور عالمی صہیونی لابی سخت بے تاب اور بے قرار ہے۔ صہیونی قوتیں یونیسکو کے فیصلے کو نافذ العمل کرانے اور اس کی حتمی منظوری رکوانے کے لیے یونیسکو پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

یونیسکو مسجد اقصیٰ بارے اپنے فیصلے پر اسرائیلی دباؤ قبول نہ کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنے اثرو روسوخ اور یہودی لابی کو استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کے قبلہ اول کے حوالے سے منظور کردہ قطعی فیصلے کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یونیسکو میں بعض ایسے عہدیدار موجود ہیں جو صہیونی ریاست کے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں جن میں تنظیم کی خاتون ڈائریکٹر جنرل ’’ایرینا بوکوفا‘‘ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی ملکیت کے دعوے کو باطل قرار دینے کی عالمی قرارداد کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔

سات برسوں میں القدس میں یہودی آباد کاری میں 70 فیصد اضافہ

اسرائیل میں جاری کردہ اعدادو شمار میں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے چونکا دینے والے اعدادو شمار بیان کیے گئےہیں۔ صہیونی حکام اور نجی اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 7 برسوں میں پرانے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری میں 70 فی صد اضافہ کیا گیا جب کہ اسی علاقے میں یہودی کالونیوں کی تعداد میں 30 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رکاوٹیں توڑ کر لاکھوں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول آمد

جمعہ کے روز لاکھوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کو توڑ کر نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مقام، یہودیوں کا کوئی حق نہیں:یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی طرف سے دائر کردہ ملکیت کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے صرف مسلمانوں کا مقدس مذہبی مقام قرار دیا ہے۔ یونیسکو کے اس کے فیصلے پر صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے۔

آٹھ فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید

قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے آٹھ فلسطینیوں کو 15 دن کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا ہے۔