پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

یہودی شرپسندوں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

یہودی آباد کاری جنگی جرم، القدس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں جاری یہودی توسیع پسندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی جرم قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم وطن کے ایک ذرے پربھی قابض ریاست کا قبضہ تسلیم نہیں کریں گے، بیت المقدس پر کسی قسم کے سودے بازے قبول نہیں کی جائے گی۔

اذان کو تکلیف دہ سمجھنے والے بیت المقدس سے نکل جائیں:مفتی اعظم

فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے اذان کی تکلیف ہے وہ بیت المقدس سے نکل جائے۔ بیت المقدس کی تمام مساجد میں تا قیامت اذان کی صدا گونجتی رہے گی۔

اسرائیل کا تل ابیب سے مسجد اقصیٰ تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیے جانے کے ردعمل میں اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

صہیونی پولیس کی سیکیورٹی میں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

حرم قدسی پر ’یونیسکو‘ فیصلہ عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے: امام قبلہ اول

مسجدا قصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب اور فلسطین کےممتازعالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے’یونیسکو‘ کی طرف سے حرم قدسی اور قبلہ اول پر یہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دینا عالم اسلام کی تاریخی فتح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام یونیسکو کی قرارداد کے ثمرات سے فایدہ اٹھائیں۔

’اسرائیل نے قبلہ اول کی مرمت کے 40 منصوبوں پرپابندی لگائی‘

مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور ممتاز فلسطینی مذہبی رہ نما الشیخ عمر الکسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے قبلہ اول میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے جب کہ فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کی مرمت کے کاموں پر بھی پابندی عاید کی جاتی ہے۔

اسرائیلی کھدائیاں ۔۔۔ قبلہ اول کے وجود کے لیے سنگین خطرہ قرار

فلسطین کی مرکزی افتاء کونسل کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے قبلہ اول کے گرد کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کے وجود کو غیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

اسرائیل طاقت سے قبلہ اول چھیننا چاہتا ہے:عکرمہ صبری

فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین اور مسجد اقصٰی کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بار عالم اسلام کو خبردار کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی ریشہ دوانیوں کی روک تھام اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کھلی سازش کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کو نماز سے روکنا چاہتا ہے۔ عالم اسلام کو بیداری اور ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے آگے بڑھ کر قبلہ اول کا دفاع کرنا ہوگا۔

پولیس کی سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کواڑھائی سو یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔