پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

61 یہودی آباد کاروں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

غزہ کے شہری مسلسل دوسرے جمعہ کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے محروم

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں کے بیت المقدس کے سفر اور مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر عاید پابندی دوسرے ہفتے بھی برقرار رہی اور غزہ کے سیکڑوں شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے ہیں۔ صہیونی انتطامیہ نے غزہ کے معمر فلسطینیوں کو بھی قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے اجازت نہیں دی۔

باون یہودی شرپسندوں کے پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے

یہودی اشرار کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو دسیوں یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائی اورعبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیل نے فلسطینی عہدیدار کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ایک عہدیدار کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ڈرون طیاروں کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی نگرانی

فلسطین کے مفتی اعظم اور قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس کی تمام مساجد میں اذان پرپابندی اور فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز مسجد اقصیٰٗ میں نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج نے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی پابندیاں،غزہ کے سیکڑوں شہری مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سے محروم

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں شہریوں کو آج جمعہ کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روک دیا جس کے نتیجے میں غزہ کے شہری قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی سے محروم ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آمد پر پابندی لگا دی

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہر ہفتے نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آمد پر پابندی عاید کردی ہے۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، یہودیوں کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا

قابض اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے اوقات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کی مزید راہ ہموار کر دی ہے۔

ایک سو یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر چڑھائی

مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کم سے کم ایک سو یہودی آبادکاروں پر مشتمل ایک جتھے نے گزشتہ روز مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام قبلہ اول مسجد اقصی پر دھاوا بولا۔

مسجد اقصیٰ کے 6 مرابطین رہا، 4 کی حراست میں صہیونی عدالت سے توسیع

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ کے چھ مرابطین کو رہا کردیا ہے جب کہ چار مرابطین کی مدت حراست میں توسیع کی گئی ہے۔