پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

گذشتہ ہفتے 330 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے، مقامات مقدسہ کی بے حرمتی

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 330 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی قوم کوصہیونیوں کی منظم مذہبی جنگ کا سامنا ہے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کو غاصب صہیونیوں کی طرف سے منظم اور انتہائی شرانگیز مذہبی جنگ کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری فلسطینی قوم کےخلاف صہیونیوں کی مذہبی جنگ کا تسلسل ہے۔

الشیخ راید صلاح کا مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی مکالمہ

فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ مسلمان امت کی ملکیت ہیں اور ان پرکسی قسم کے سودے بازی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان پرکسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش ہے۔

’مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مقام، اس پر مذاکرات کی گنجائش نہیں‘

فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ مسلمان امت کی ملکیت ہیں اور ان پرکسی قسم کے سودے بازی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان پرکسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش ہے۔

’فلسطینی قوم بیت المقدس چھیننے کی صہیونی سازش ناکام بنا دے‘

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے قبلہ اول میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بیت المقدس کو فلسطینیوں اور مسلمانوں سے چھیننے کی سازش ہے۔

صہیونی فوج دوبارہ زندان میں ڈالنے کی سازش کر رہی ہے: الشیخ راید صلاح

فلسطین کے بزرگ رہ نماء الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی جیل میں 9 قید سے رہائی کےبعد کہا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج انہیں قبلہ اول سے دور رکھنے کے لیے نئے جعلی مقدمات اور سازشیں تیار کررہی ہے تاکہ دوبارہ جیل میں ڈالا جا سکے۔

غزہ کے نمازی مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم

صہیونی فوج کی طرف سے عاید بلا جواز پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے شہری مسلسل پانچواں جمعہ قبلہ اول میں ادا کرنے سے محروم رہے۔

عالمی برادری فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ[قبلہ اول] کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ اسماعیل نواھضہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ارض فلسطین پر قائم اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرائے تاکہ فلسطینی قوم بھی آزادی کی نعمت سے بہر مند ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی سمیت تمام حقوق غصب کرنے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے مذہبی اشتعال انگیزی ہے: اردن

اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی حکومت کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس میں کسی بھی مقدس مقام کے تقدس کو نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اسرائیل کی نئی اور خطرناک سرنگ کا انکشاف

اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بنیادیں کھوکھلی کرنے اور مقدس مقام کی جگہ مزعومہ یہودی ہیکل سلیمانی کی بنیادیں تلاش کرنے کی آڑ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھودی گئی سرنگ کا انکشاف کیا گیا ہے جو مسجد اقصیٰ کے نیچے تک کھودی گئی ہے۔