پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ پر 100 یہودی شرپسندوں کے دھاوے

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعرات ایک سو سے زاید یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔

بیت المقدس کے 5 شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنےوالے پانچ فلسطینی شہریوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

عرب لیگ القدس کی حفاظت کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائے:مفتی اعظم

فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے عرب لیگ پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرے۔

قبلہ اول پرسودے بازی اور اس پرمذاکرات شرعا حرام ہیں: فتویٰ

فلسطین کی سپریم علماء کونسل اور سرکردہ علماء کرام نے قرآن واحادیث مبارک کی روشنی میں ایک متفقہ فتویٰ صادر کیا ہے جس میں مسجد اقصیٰ کو حرمین شریفین کے بعد عالم اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام قرار دے کر اس پر سودے بازی اور کسی بھی قسم کے مذاکرات کو حرام قرار دیا ہے۔

‘قانون کی آڑ میں اسرائیل مسجد اقصیٰ پر بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے’

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست نام نہاد قوانین کی آڑ میں قبلہ اول پر اپنی بالادستی قائم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مساجد میں اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون مسترد کردیں۔

قوم کی ثابت قدمی نے تمام صہیونی حربے ناکام بنا دیے: امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام وخطیب الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مسلسل جرائم فلسطینی شہریوں کے لیے ’لائف ٹیکس‘ کا درجہ رکھتے ہیں۔ صہیونی ریاست یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ بیت المقدس میں رہنے والوں کواس کے مظالم اسی طرح گوارا کرنا ہوں۔ اگر وہ ان مظالم سے نجات چاہتے ہیں تو بیت المقدس سے نکل جائیں ورنہ انہیں یہ سب کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔

اسرائیل قبلہ اول کے خلاف سازشوں کےلیے اسرائیل عدلیہ کواستعمال کررہا ہے

اندرون فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی مذہبی وسماجی رہ نما الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست عدلیہ کو قبلہ اول پر قبضے کی سازشوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔

اسرائیلی عدالت نے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دے دی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] میں یہودیوں کو تلمودی تعلیمات کے مطابق نماز ادا کرنے اور دیگر عبادات کی ادائی کی مکمل اجازت دے دی ہے جس کے بعد یہودیوں کے لیے قبلہ اول میں داخل ہونے کی مزید راہ ہموار ہوگئی ہے۔

امریکا فلسطین کو یہودی ریاست بنانے کی راہ ہموا رکررہا ہے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکا اور بعض دوسری قوتیں ایک سازش کے تحت پورے فلسطین کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔

گذشتہ 102 یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوے، مقدس مقام کی بے حرمتی

یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز102 یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔