
اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 161 یہودی قبلہ اول میں داخل
بدھ-31-مئی-2017
فلسطین میں ماہ صیام کے باوجود یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 161 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔