
اسرائیل مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے فوری کھول دے:اردن
ہفتہ-15-جولائی-2017
اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ نئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کو فلسطینی نمازیوں کے لیے فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ-15-جولائی-2017
اردن کی حکومت نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی ریاست کی عاید کردہ نئی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کو فلسطینی نمازیوں کے لیے فوری طور پرکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعہ-14-جولائی-2017
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کی شہادت کے بعد قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی پر پابندی عاید کر دی ہے۔
جمعہ-14-جولائی-2017
مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران تین فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد صہیونی ریاست کے حکومتی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے قبلہ اول کے خلاف نئی شر انگیز مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران قبلہ اول کو یہودیوں کےحوالے کرنے اور فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مستقل پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
جمعہ-14-جولائی-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ میں فدائی حملے میں دو صہیونی پولیس اہلکاروں کو جہنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر تین فلسطینی نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دشمن پر فدائی حملہ صہیونی ریاست کے جرائم کا فطری رد عمل ہے۔
جمعہ-14-جولائی-2017
اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو جمعہ المبارک کے روز مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں شہید کر دیا۔ واقعہ کے بعد اسرائیل کے قبلہ اول میں آج نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔
بدھ-12-جولائی-2017
قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
پیر-10-جولائی-2017
اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے سوموار کی صبح مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں ہلہ بول دیا۔ حملہ آور جتھوں نے یہ کارروائی سخت ترین اسرائیلی سیکیورٹی میں سرانجام دی۔
اتوار-9-جولائی-2017
مقبوضہ بیت المقدس میں عالم اسلام کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے مغاربہ گیٹ کے ذریعے سے یہودی آبادکاروں کے ایک غول نے دھاوا بول دیا۔
جمعرات-29-جون-2017
قابض صہیونی فوج نے آج جمعرات کو یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جب کہ دوسری طرف فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
جمعہ-23-جون-2017
مسجد اقصیٰ کے لیے ترکی کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے پر صہیونی ریاست کے انتہا پسند مذہبی عناصر نے اشتعال انگیز مہم شروع کی ہے جس میں ترکی کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی ہے۔