پنج شنبه 01/می/2025

مسجد اقصیٰ

عربوں اور اسرائیل کی قربت مسجد اقصی کے لیے خطرناک ہے۔ اسماعیل ہنیہ

پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اس امر کی شدید مذمت کی ہے کہ بعض عرب ممالک قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے تجاوز پر مبنی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔ ان ممالک کا یہ رویہ فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

اسرائیلی کھدائیاں مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے لیے خطرہ قرار

مسجد اقصیٰ کےامور پرنظر رکھنے والے اداروں کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے قریب کی جانے والی کھدائیوں سے مقدس مقام میں کئی مقامات پر شگاف پڑ گئے ہیں اور مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو خطرات لاحق ہیں۔

اوقاف کونسل کی مسجد اقصیٰ کے قریب مشکوک کھدائیوں پرسخت تنبیہ

جمعرات کے روزمقبوضہ بیت المقدس میں اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقدسات کی ذمہ دار کونسل نے کچھ عرصے کے لیے مسجد اقصیٰ کے قرب و جوار میں اسرائیلی نوادرات اتھارٹی اور "العاد" سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کھدائی کی "مشتبہ اور مبہم" کی کارروائیوں کےسنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ خاص طور پر مسجد اقصی کی بیرونی بنیاد سے متصل جنوبی اور مغربی دیوار کے قریب کی جانے والی مشکوک کھدائیوں پر سخت تنبیہ کی ہے۔

119 یہودی آباد کاروں کامسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں دھاوا

درجنوں یہودی آباد کاروں بدھ کے روز بھی مسلمان کے قبلہ اول مسجد اقصی کی بے حرمتی کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ 119 یہودی آباد کار مسجد اقسی میں داخل ہو کر تلمودی عبادت کرتے رہے۔

مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار سے ملحقہ باب الرحمہ قبرستان میں آتش زدگی

کل بدھ کو بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار سےمتصل تاریخی باب الرحمہ قبرستان میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل بلند ہونے لگے۔

آئندہ جمعہ اہل فلسطین بڑی تعداد میں مسجد اقصی حاضری دیں، القدس اتھارٹی

مسماری و نقل مکانی کے خلاف کام کرنے والی القدس اتھارٹی نے مسلمان نمازیوں سے جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں موجودگی کو "آبادکاروں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ" قرار دیا ہے۔

پولیس کی حفاظت میں درجنوں آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل

پیر کی صبح درجنوں یہودی آباد کاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی عدالت سے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو3 سال قید کی سزا

کل جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے محافظ فادی علیان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار کھسکنےاور پتھر گرنے کا واقعہ

اسرائیلی ریاست کی طرف سےمسجد اقصیٰ کی دیواروں کی مرمت پرپابندی کے باعث دیواریں بوسیدہ ہو کرگرنے لگی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کی جنوبی دیوار میں کچھ پتھر فرش پرآگرے جو مسجد کے پرانے ہال میں گرے دیکھے جا سکتے ہیں۔

فلسطینی اہم شخصیات اور کارکنان کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کی مقامی کارکن خاتون کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیا۔