
مسجد اقصیٰ میں 50 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی عاید
جمعہ-28-جولائی-2017
قابض اسرائیلی فوج نے آج جمعہ کو فلسطینی شہریوں پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے جمعہ کے نماز سے قبل 50 سال سے کم عمر افراد کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد آج قبہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔