
مسجد اقصیٰ کے قریب یہودی مدرسے کے قیام کی منظوری
اتوار-13-اگست-2017
اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید 12 رہائشی مکانات مسمار کرنے کی منظوری دی ہے۔
اتوار-13-اگست-2017
اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مزید 12 رہائشی مکانات مسمار کرنے کی منظوری دی ہے۔
جمعہ-11-اگست-2017
فلسطینی محکمہ اوقاف القدس امور کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی اہم دستاویزات اسرائیلی فوج کی جانب سے چوری کیے جانے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 جولائی سے 27 جولائی کے عرصے کے دوران قابض صہیونی فوج، پولیس اور اسرائیل کے خفیہ اداروں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے اندر موجود اداروں، لائبریریوں، تاریخی عجائب گھروں اور دیگرمقامات کی نہ صرف بے حرمتی کی بلکہ بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ بھی کی گئی ہے۔ تاہم کمیٹی کو مسجد کی اہم دستاویزات چوری کئے جانے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ البتہ مسجد کے کتب خانوں اور عجائب گھر میں موجود کمپیوٹر سسٹم میں موجود ڈیٹا چوری کیے جانے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
منگل-8-اگست-2017
یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کل سوموار کو60 انتہا پسند یہودیوں نے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی کی۔
پیر-7-اگست-2017
قبلہ اول پر صہیونی ریاست کے قبضے کی سازشیں ناکام بنائے جانے کے باوجود مسجد اقصیٰ کو صہیونی دشمن سے 10 بڑے خطرات بدستور لاحق ہیں۔
ہفتہ-5-اگست-2017
ملائیشیا میں القدس فاؤنڈیشن کے زیرانتظام حال ہی میں ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس میں مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کی جانب سے لاحق خطرات اور مقدسات کے دفاع کے لیے عالم اسلام کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
جمعہ-4-اگست-2017
فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور واوقاف یوسف ادعیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے جولائی کے دوران مسجد اقصیٰ پر 140 حملے کیے گئے ہیں۔ ان میں 116 حملے 14 سے 27 جولائی کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران کیے گئے۔
جمعہ-4-اگست-2017
مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ راید صلاح نے کہا ہے کہ قطر مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کا سب سے بڑا حامی ہے۔ قطر کا محاصرہ جاری رکھنے کے براہ راست منفی نتائج سے مسجد اقصیٰ اور قبلہ اول دونوں متاثر ہوں گے۔
جمعہ-4-اگست-2017
اردن اور اسرائیل کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے دوران ایک تازہ واقعے نے اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی مزید آشکار کردی۔
بدھ-2-اگست-2017
مقبوضہ بیت المقدس میں موجود قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت تلے 150 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں نے مقدس مقام کے احاطے میں داخل ہو کر بے حرمتی کی۔
منگل-1-اگست-2017
مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ قبلہ اول میں اسرائیلی فوج کی طرف سے توڑپھوڑ، دستاویزات کو خراب کرنے یا انہیں قبضے میں لینے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔