جمعه 02/می/2025

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے لیے اسرائیلی پولیس کو خصوصی تربیت

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ایسٹر‘ تہوار کے موقع پر اسرائیلی پولیس کو مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

’ایسٹر‘ کےایام میں قبلہ اول میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی کا مطالبہ

فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مذہبی اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چھیڑنے کی حماقت کی گئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

’یہودیوں کو قبلہ اول میں عبادت کی اجازت دینا مذہبی اشتعال انگیزی ہے‘

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کی جانب سے یہودیوں اور غاصب صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ کے تمام دروازوں کے اندر اور باہر مذہبی رسومات کی اجازت دینے پر فلسطینی عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں92 یہودیوں کا کی قبلہ اول پر دھاوا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مزید 92 یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

یہودی مسجد اقصیٰ میں ’جانوروں کی قربانی‘ دینے کے لیے کوشاں

فلسطین میں قائم صہیونی ریاست کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کے ساتھ ساتھ ایک قدم اور آگے بڑھ کر قبلہ اول میں ’ایسٹر کی قربانی‘ دینے کے مذموم اور اشتعال انگیز اقدام کی تیاری کررہی ہیں۔

صہیونیوں کو قبلہ اول میں عید کے جشن کھانے میں شرکت کی دعوت

اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی جماعتوں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک جماعتوں نے آج جمعرات کو ’عید المساخر’ یا عید البوریم‘ کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں کھانے پینے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر اشتعال انگیز مارچ

گزشتہ روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے باہر اور پرانے بیت المقدس شہر میں اشتعال انگیز ریلی نکالی۔

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سوموار کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مزید 18 یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی رکاوٹیں برقرار، قبلہ اول میں 20 مرمتی منصوبے التوا کا شکار

اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت پر عاید کردہ پابندیاں بدستور برقرار ہیں جس کے نتیجے میں قبلہ اول میں 20 مختلف مرمتی منصوبے مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔

بزرگ فلسطینی سماجی کارکن القدس کے باب العامود سے بے دخل

قابض صہیونی حکام نے ایک بزرگ فلسطینی سماجی کارکن جواد صیام کو بیت المقدس میں باب العامود، شاہراہ صلاح الدین اور شاہراہ سلطان سلیمان میں داخل ہونے پر پابندی عاید کردی ہے۔