
الاقصیٰ کے نیچے کھدائیاں دشمن کے تخریبی عزائم کی عکاس ہیں:العاروری
منگل-5-جولائی-2022
استنبول ۔ مرکزاطلاعات فلسطیناسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی سے اس کی حفاظت کو خطرات لاحق ہیں اور یہ کئی دہائیوں سے تخریب کاری کے عزائم کے ساتھ جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی بنیادوں تلے جاری کھدائیاں دشمن کے مکروہ تخریبی عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے پیر کی شام الاقصیٰ ٹی وی پر ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ قوم، اتھارٹی اور ہمارے فلسطینی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ الاقصیٰ میں کھدائی روکیں۔