دوشنبه 20/ژانویه/2025

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

مذہبی تہوار پربڑی تعداد میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

آج بدھ کی صبح بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے نام نہاد "یوم کپور" کے ساتویں روز قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

سینکڑوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

سینکڑوں آباد کاروں نے سوموار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل کی ابراہیمی مسجد کو نماز اور اذان کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہودی آبادکاروں کی آمد کے موقعے پر فلسطینی شہریوں کو مسجد میں اذان دینے سے بھی روک دیا۔

فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی بے حرحمتی کی۔

محکمہ اوقاف نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی نارملائزیشن سے خبردار کر دیا

فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی موجودگی کو معمول پر لانے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ گذشتہ ستمبر کے دوران قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں اور آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجبکہ ابراہیمی مسجد میں اذان دینے پر70 بار پابندی عاید کی گئی ہے۔

’براق اسکوائر میں لفٹ ’مسجد اقصیٰ‘ کے محاصرے کی سازش کا حصہ ہے ‘

مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامک اتھارٹی کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ قابض اسرائیلی کی جانب سے البراق اسکوائرمیں برقی لفٹ کی تنصیب یہودیوں کے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرنے کے بڑے یہودی منصوبے کا حصہ ہے۔

فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

آج جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کے طور پرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے تلمودی دھاووں کے لیے 20 لاکھ شیکل مختص

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے دھاووں کو منظم کرنے اورمسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی آمد ورفت کوآسان بنانے کے لیے 20 لاکھ شیکل کی رقم مختص کی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ کا اعلان گھناؤنی ساش ہے:حماس

اسلامی تجریک مزاحمت ’حماس‘ نےزور دے کر کہا ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند صہیونی وزیرایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ بنانے کا اعلان کرکے ایک نئی اور گھناؤنی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بن گویرکی اشتعال انگیزی،مسجد اقصیٰ میں یہود عبادت گاہ بنانے کا اعلان

انتہا پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نےایک نیا اشتعال انگیز اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسجداقصی میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے:عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کرہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صہیونی حکومت موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی گہری سازش کے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ مسجد کے صحنوں میں آباد کاروں کی دراندازی تیز کرنے کے ساتھ فلسطینی نمازیوں کومسجد میں جانے سے روکا جا رہا ہے