پنج شنبه 06/فوریه/2025

مسجد اقصیٰ پر صیہونی پابندیاں

انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر سے مسجد اقصیٰ سے متعلق اختیارات واپس

اسرائیلی چینل 12 نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ وار کیبٹنٹ نے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر سے مسجد کی مسجد سے متعلق اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

مسجد اقصیٰ ایمان، عقیدہ قرآن ہے،دفاع میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب صدر الشیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک عقیدہ اور کتاب اللہ میں کندہ آیت ہے اور اس سے ربط اور اس کی طرف سفر کرنا ایک عقیدہ اور رسول خداﷺ کے حکم کا دفاع ہے۔

مسجد اقصیٰ پراسرائیلی حملوں سے جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی: حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا سکتےہیں۔

’بیت المقدس کے باشندے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی قیمت چکا رہے ہیں‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں تعینات افراد کوتاہی اور دشمن کی طرف بڑھنے اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

اسراء و معراج کےموقعے پر اسرائیلی انتقامی حربوں میں اضافہ

اسراء اور معراج کا موقع آتے ہی نام نہاد صہیونی ریاست کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا جاتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے5 فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں واقع القشلہ سینٹر سے تین لڑکوں اور دو نوجوانوں کو اس شرط پر رہا کیا کہ انہیں مسجد اقصیٰ اور پرانے شہر سے نکالا جائے اور گھر میں نظربند کیا جائے۔

اسرائیل نےبیت المقدس کے چار فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا

بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے جمعرات کی شام القدس کے شہریوں روحی کلغاصی اور جہاد قس کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

اسرائیلی پابندیاں توڑ کر 25 ہزار فلسطینی قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود کل جمعہ کو25 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

اسرائیلی ریاست کا مذہبی انتقام، 7 فلسطینی مسجد اقصیٰ سے بے دخل

قابض صہیونی فوج نے مذہبی انتقام کی کارروائی کے تحت بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 7 فلسطینیوں کو آئندہ جمعرات تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں القدس سے حراست میں لیا تھا۔

دو فلسطینی شہریوں کے مسجد اقصیٰ داخلے پر پابندی عاید

قابض اسرائیلی پولیس نے یروشلم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو انکی آزادی کی شرط کے طور پر دو ہفتوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔