
اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 152 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوگئے
جمعرات-6-دسمبر-2018
یہودی آباد کاروں کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کا اشتعال انگیز سلسلہ جاری ہے۔ کل منگل کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسند لیڈروں سمیت 152 یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔