انتہا پسند رکن کنیسٹ کی قیادت میں 80 یہودیوں کا قبلہ اول پر دھاوا
منگل-4-دسمبر-2018
یہودیوں کی انتہا پسند تنظیموں کی اپیل پر سوموار کو سیکڑوں یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بول رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک سوموار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسند رکن کنیسٹ کی قیادت میں 80 یہودی داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔