جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

بن گویر اس ہفتے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے اعلان سے دست بردار

صہیونی ریاست میں قومی سلامتی کے وزیرایتمار بن گویرنے رواں ہفتے کے دوران قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ پیر کی شام منعقدہ ایک نشست کے بعد مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا اپنا ارادہ واپس لے لیا۔ قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک وزیر کی حیثیت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولیں گے۔

دسمبر:مسجد ابراہیمی میں اذان پر51 بارپابندی، مسجد اقصیٰ پر22 دھاوے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان دینے اور نماز ادا کرنے پرپابندی عاید کی گئی۔

بن گویرکے عزائم کوآگے بڑھانے اورخاموش رہنے کےلیے تفتیش کی گئی: صبری

مسجد اقصیٰ کے مبلغ، مقبوضہ بیت المقدس میں سپریم اسلامی کمیشن کے سربراہ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے انہیں کل سوموارکو تحقیقات کے لیے ایک حراستی مرکز میں طلب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سمن کا مقصد بین الاقوامی قوانین پر ہمارے اعتراض کے بعد میرا منہ بند کرنا اور اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے مکروہ عزائم کو آگے بڑھانا ہے۔

بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دلا اور مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات ادا کیں۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر1800 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

گذشتہ ایک ہفتے کے دورا قابض صہیونی کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دلا اور یہودیوں کے مذہبی تہوار ’حانوکاہ‘ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات ادا کیں۔

مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کے دھاووں کے خطرات کے بارے میں انتباہ

یہودی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی میں اضافے اور اس کی بنیادوں کی بے حرمتی کرنے والی تلمودی رسومات کے نفاذ کے نتیجے میں القدس کی سرکردہ شخصیات مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کا مذہبی تہوار پر قبلہ اول پر دھاوا

کل بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے ہیں جب یہودی آباد کار’عید حانوکاہ‘ نامی مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔

یہودیوں کے دھاوے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی مکمل بالادستی کی سازش

فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسجد کو زمانی اور مقامی طور پر تقسیم کرکے اس پر مکمل اسرائیلی کنٹرول مسلط کر دیا جائے۔ انہوں نےخبردار کیا کہ اگر قبلہ اول پر مکمل خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔

مسجد اقصیٰ کولاحق خطرات پرحماس کی طرف سے سفارت خانوں کو مکتوب

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کل پیر کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تقریباً 50 سفارت خانوں اور بین الاقوامی اداروں کو ایک سیاسی یادداشت ارسال کی ہے۔ اس مکتوب میں انہیں مسجد اقصیٰ کو صہیونی ریاست کی طرف سے لاحق خطرات پر متنبہ کیا گیا ہے۔

یہودی آباد کاروں کےدھاوے جاری،فلسطینیوں سےقبلہ اول میں حاضری کی اپیل

اتوار کی صبح درجنوں یہودی آباد کاروں نے مراکشی گیٹ سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی قابض افواج کی سخت حفاظت میں اس میں تلمودی رسم ادا کی۔