پنج شنبه 01/می/2025

مسجد ابراہیمی

اسرائیلی مداخلت، مسجد ابراہیمی رواں سال 7 دن بند، 443 اذان سے محروم

فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی رواں سال کے نو ماہ میں اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کاروں کی مداخلت کی وجہ سے 7 دن مکمل طور پر بند رہی جب کہ رواں سال اب تک مسجد ابراہیمی میں 443 بار اذان اور نماز کی ادائی سے روکا گیا۔

فلسطینی اوقاف کی مسجد ابراہیمی کو بند کیے جانے کی شدید مذمت

فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور نے اتوار اور بدھ کے روز اسرائیلی غاصب حکام کی جانب سے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی کو تعطیلات کے بہانے کے تحت بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

نیتن یاھو کے مسجد ابراہیمی پر دھاووں کے مقاصد!

حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر رئوف ریفلین نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں دھاوا بولا۔ صہیونی ریاست کے نام نہاد لیڈروں کی طرف سے یہ اشتعال انگیز اور اسلام دُشمن اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور فلسطین، عرب دنیا اور عالم اسلام کی طرف سے بھی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

نیتن یاھو اوراسرائیلی صدر کے مسجد ابراہیمی پر اشتعال انگیز دھاوے

بدھ کے روزاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور اسرائیلی صدر روف ریفلین نے فلسطین کی تاریخی مسجد الابراہیمی پردھاوا بولا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی نے مسجد ابراہیمی میں اسرائیلی وزیراعظم کے دھاوے کو مذہبی اشتعال انگیزی کی ایک نئی اور خطرناک کوشش قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نیتن یاھوکا مسجد ابراہیمی پر دھاوے کا اعلان

فلسطین کے مقدس تاریخی مقام مسجد ابراہیمی آج بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھاوے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔

صہیونی بندوقوں کے سائےمیں مسجد ابراہمی میں فلسطینیوں کی نماز

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں الابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اورغیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019ء کی پہلی شش ماہی میں مسجد ابراہیمی کے درو بام 294 بار اذان سے محروم رہی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان پرپابندی عاید کی۔

جون میں مسجد ابراہیمی کے در و بام 44 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں الابراہیمی میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پرپابندیوں کا ناروا اورغیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019ء کی پہلی شش ماہی میں مسجد ابراہیمی کے درو بام 294 بار اذان سے محروم رہی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں 51 بار اذان پرپابندی عاید کی۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار کر لی

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

پابندیوں‌ کے باوجود ہزاروں شہریوں کی مسجد ابراہیمی میں جمعہ کی ادائیگی

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کے علی الرغم کل جمعہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں 20 ہزار فلسطینی روزہ داروں نے نماز جمعہ ادا کی۔

مذہبی تہوار کے موقع پر 22 ہزار یہودی آباد کاروں کا الخلیل شہر پر دھاوا

یہودیوں کے مذہبی تہوار 'ایسٹر' کے موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 22 ہزار یہودی آبادکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مسجد ابراہیمی اور دیگر تاریخی اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی۔