
مسجد ابراہیمی میں قتل عام کی 26 ویں برسی، ریلیوں پراسرائیلی فوج کاتشدد
ہفتہ-29-فروری-2020
فلسطین کی تاریخی مسجد الابراہیمی میں 26 سال قبل 25 فروری کو ایک یہودی دہشت گرد کے ہاتھوں 29 نمازیوں کی شہادت کے المناک واقعے کی یاد میں غرب اردن کے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی میں منظم دہشت گردی کی 26 ویں سالگرہ پر نکالی جانے والی پرامن فلسطینی ریلیوں پر تشدد کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔