پنج شنبه 01/می/2025

مسجد ابراہیمی

یہودیوں کی ایک اور اشتعال انگیزی، مسجد ابراہیمی کے اندر خیمے لگا لیے

یہودی آباد کاروں نے ایک اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ’الابراہیمی‘ کےاندر خیمے لگا لیے۔

مسجد اقصیٰ کے بعد صہیونیوں کی مسجد ابراہیمی کی بنیادوں تلے کھدائی

قابض صہیونی حکام نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائی کے بعد الخلیل شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ کی بنیادیں بھی کھوکھلی کرنا شروع کردی ہیں۔

’یہودی آباد کاری کے باعث الخلیل شہر آفت زدہ شہر قرار دیا جائے‘

تنظیم آزادی فلسطین کے ایک سینیر عہدیدار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی پولیس کے مرکز کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے الخلیل شہر میں بڑے پیمانے پر توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری جاری رکھی ہوئی ہے جس پر اسے آفت زدہ علاقہ قرار دیا جانا چاہیے۔

پہلی بار مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی پولیس مرکزقائم

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب صہیونی ریاست کی تاریخ میں پہلی بار پولیس مرکز قائم کیا ہے۔

انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی مسجد ابراہیمی میں محفل موسیقی

انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مسجد ابراہیمی میں جمعرات کی رات محفل موسیقی کا اہتمام کیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ کی طرف سے قدیم فلسطینی شہر الخلیل پر ۱۹۹۴ء میں دھاوا بولنے اور قتل عام کی یاد میں مسجد ابراہیمی میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا کیا گیا۔

الخلیل: چاقو رکھنے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل سے ایک فلسطینی نوجوان کو چاقو رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

فلسطینی اور ترک باشندوں کا اندرون الخلیل اور مسجد ابراہیمی کا دورہ

فلسطینی اور ترک شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اندرون الخلیل اور مسجد ابراہیمی کا دورہ کیا۔ فلسطینی اور غیر ملکی شہریوں کی جانب سے ان مقامات کے دوروں کا مقصد اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی مقامات کو یہودیانے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

جب سجدے میں جاتے29 فلسطینی نمازی شہید کردیے گئے!

پچیس فروری 1994ء صبح پانچ بجے نماز فجر کے لیے الخلیل شہر سے سیکڑوں فلسطینی مسلمان مسجد ابراہیمی میں موجود تھے۔

یہودیوں کی شرانگیز حرکت، مسجد ابراہیمی میں محفل رقص کا انعقاد

فلسطینی محکمہ اوقاف نےانتہا پسند یہودی شرپسندوں کی جانب سے تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں رقص اور موسیقی کی محفل منعقد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کی توہین قرار دیا ہے۔

جنوری میں49 بار مسجد ابراہیمی میں اذان پر پابندی

اسرائیلی فوج نے جنوری 2018ء کے دوران تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میں 49 بار اذان کی ادائی پر پابندی لگائی۔