پنج شنبه 01/می/2025

مسجد ابراہیمی

اسرائیل کی جانب سے مسجد ابراہیمی کو دو روز کے لیے بند کرنے کا اعلان

قابض اسرائیلی فوج نے کہا کہ سوموار اور منگل کے روز عید الفصح کے جشن کی تقریبات کے لیے الخلیل میں مسجد ابراہیمی مسلمان عبادت گزاروں کے لیے دو روز کے لیے بند رہے گی۔

مسجد ابراہیمی اور اسکول کو بموں سے اڑانے کی خوفناک صہیونی سازش ناکام

یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے ایک نئی شر انگیزی سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے کے قریب اور ایک اسکول کے باہر بم نصب کر دیے۔

مارچ کے دوران مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کے 100 واقعات

فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2019ء کے دوران یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ اور الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی پر 100 حملے کیے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

مسجد ابراہیمی میں‌25 سال بعد بھی قتل عام جاری!

ارض فلسطین کو بجا طور پر انبیاء کی سر زمین کہا جاتا ہے۔ اس ارض پاک کو یہ نام بلا وجہ نہیں ملا بلکہ یہاں کی مٹی میں حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور بنی اسرائیل کے دسیوں عظیم المرتبت پیغمبر آسودہ خاک ہیں۔ انہی بزرگ ہستیوں کی نسبت سے یہ اسلام کے پر انوار مقدس مقامات سے بھی بھرپور ہے مگردرندہ صفت صہیونیوں کی وحشت وبربریت کا نشانہ جہاں فلسطینی قوم ہے وہیں یہ مقدس مقامات بھی ان کا خاص نشانہ ہیں۔

مسجد ابراہیمی جہاں بندوقوں کے سائے میں نماز!

مسجد ابراہیمی کا ذکر آتے ہیں ذہن میں صہیونی فوج کی بندوقوں کی گن گرج، فلسطینی نمازیوں کی مظلومیت اور صہیونی ریاستی دہشت گردی کے ان گنت واقعات ذہن میں ایک فلم کے منظر کی طرح گردش کرنے لگتے ہیں۔

فلسطینی ‘یوتھ گروپ’ کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے ترغیبی مہم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کی منفرد مہم شروع کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے دوبچے گرفتار کر لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مذہبی تہوار کی آڑ میں‌ ہزاروں صہیونی مسجد ابراہیمی میں داخل

مذہبی تہواروں کی آڑ میں‌ مسجد ابراہیمی کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی "سیدہ سارہ" عید کی آڑ میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

ستمبر میں مسجد ابراہیمی 80 مرتبہ اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔

قابض فوج نے تاریخی مسجد ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کر دی

قابض صہیونی فوج نے یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی جامع مسجد الخلیل کو چوبیس گھنٹوں کے لیے سیل کردیا ہے۔