پنج شنبه 01/می/2025

مزاحمتی کارروائیاں

فدائی حملے میں یہودی آباد کار جھنم واصل،پانچ زخمی، حملہ آورشہید

کل ہفتے کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب فائرنگ کی کارروائی میں ایک فلسطینی مزاحمتی کارشہید جب کہ ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

گذشتہ ہفتے 10 فلسطینی شہید، 12 اسرائیلی فوجی زخمی،544 کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ ہفتے کے دوران 544 مزاحمتی کارروائیوں اور 214 محاذ آرائی کے مقامات پر 10 فلسطینی شہید اور 12 قابض فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت لائی جائے

دوہزار بیس سے قائم فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے اتحاد 'نیشنل لیڈرشپ آف پاپولر ریزسٹینس ' نے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے خلاف کارروائیوں میں شدت لائی جائے۔ '

فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں تین یہودی آباد کار زخمی

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 24 گھنٹوں میں 26 مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔

رواں سال کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں 25 صیہونی ہلاک

اس سال کے آغاز سے اب تک تمام فلسطینی علاقوں میں ہونے والی مختلف فلسطینی کارروائیوں میں 25 اسرائیلی فوجی اور آباد کار ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی 7 مقامات پرفائرنگ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے 7 واقعات ریکارڈ کیےگئے جب کہ 15 مقامات پرتصادم ہوا۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی فائرنگ، مولٹوف کاک ٹیل سے گاڑی پرحملہ

منگل کے روزفلسطینی مزاحمت کاروں نے نے جنین کے جنوب مغرب میں ایک یہودی بستی کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر فائرنگ کی۔ مزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم کے جنوب میں ایک آباد کار گاڑی پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

"بال منڈوانا” اسرائیلی تعاقب سے بچنے کا فلسطینیوں کا نیا طریقہ

سنہ 1936میں فلسطین میں اٹھنے والی انقلابی تحریک کی طرز پر بیت المقدس کے فلسطینی نوجوان اپنے سر منڈوا کر قابض فوج کے تعاقب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بیت المقدس میں شعفاط چوکی پرحملہ کرنے والے ایک فلسطینی نے کارروائی کے بعد اپنے بال منڈوا لیے۔

غرب اردن میں فائرنگ کے تین واقعات،24 گھنٹے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے فائرنگ کرکے 5 اسرائیلی فوجیوں کوزخمی کردیا۔ گذشتہ روز غرب اردن میں مزاحمت کاروں کی طرف سے تین مقامات پر فائرنگ کی گئی جب کہ 19 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔