پنج شنبه 01/می/2025

مزاحمتی کارروائیاں

مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 مزاحمتی کارروائیاں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میں سب سے نمایاں 5 فائرنگ آپریشنز، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ، 16 تصادم پوائنٹس، 5 مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔ 8 مقامات پرآباد کاروں کے ساتھ تصادم ہوا اور ان حملوں میں یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مغربی کنارا:آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری، قابض فوج کے ساتھ تصادم

کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں مشتعل نوجوانوں اور مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ اور طولکرم میں یہودی آبادکاری کی سڑکوں پرسنگ باری کی۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں رام اللہ اور الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

غرب اردن میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔ اس میں قابض فوجیوں اور آباد کاروں کو نشانہ بنانے کے لئے 26 آپریشن ریکارڈ کیے گئے۔

اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی

کل جمعہ کوفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں آبادکاروں کے حملوں اور قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تشدد سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد کئی مقامات پر فلسطینیوں نے یہودی آباد کاری اور یہودی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

گزشتہ اکتوبر میں فلسطینیوں کی 916 مزاحمتی کارروائیاں

صہیونی میڈیا کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے گذشتہ اکتوبر میں 916 کمانڈو آپریشن کیے تھے۔

مغربی کنارے میں فوجیوں پر فائرنگ اور آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ

جمعرات کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جلبوع چیک پوائنٹ پر اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ کی جب کہ قابض انتظامیہ نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے نتیجے میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ .

غرب اردن: اسرائیلی فوجی زخمی،آباد کاروں کے گھروں پر حملے

بدھ کی شام مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک یہودی بستی پر فائرنگ اور پتھراؤ سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی اور آباد کاروں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران جوابی حملے

قابض اسرائیلی فوج اور جنین کے مغرب میں واقع قصبے برقین کے رہائشیوں کے درمیان کل منگل کی دوپہر کو جھڑپیں شروع ہوئیں، جس کے دوران فائرنگ کی کارروائیوں میں قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

رواں سال کے دوران اب تک فلسطین میں 29 اسرائیلی جھنم واصل

فلسطین میں ایک تحقیقی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں غرب اردن اور القدس میں مزاحمتی کارروائیوں کے دوران29 صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں 7 مقامات پر تصادم، فائرنگ کےدو واقعات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں میں فائرنگ کے دو حملے، 7 پوائنٹس پر تصادم اور قابض فوج مانیٹرنگ ٹاور کو تباہ کرنے کے واقعات سامنے آئے۔