‘سنچری ڈیل’ کے خلاف مراکش میں سرکاری سطح پر ملین مارچ کا اعلان
جمعہ-7-فروری-2020
افریقی عرب ملک مراکش کی حکومت نے آئندہ اتوار کو امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف سرکاری سطح پر ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے قوم کے نام پیغام میں اس ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے'سنچری ڈیل' منصوبے کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔