پنج شنبه 01/می/2025

محمود عباس

ترک اور فلسطینی صدور کے درمیان ٹیلیفون پربات چیت

گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان قضیہ فلسطین اور اس حوالے سے ہونےوالی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی بائیکاٹ سے متعلق محمود عباس کے بیانات میں کھلا تضاد ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان اچھا فیصلہ ہے مگرمحمود عباس کے اعلانات اور بیانات میں کھلا تضاد ہے۔ انہیں شک ہے کہ محمود عباس کے قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے ان کے اعلانات پرعمل درآمد میں شبہ ہے۔

کرونا خطرات، فلسطینی اتھارٹی نے ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غرب اردن میں کرونا کی وبا کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

محمود عباس نے ریٹائرمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم منسوخ کردیں

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے پنشن اورریٹائرمنٹ سے متعلق قانون میں کی گئی تمام ترامیم منسوخ کردی ہیں۔

صدر عباس کا لاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کی ہدایت

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے کابینہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم محمد اشتیہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں اور لاک ڈائون میں نرمی کی ہدایت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کے انتقال پراسماعیل ھنیہ کی تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ فلسطینی ایوان صدر کے سیکرٹری جنرل الطیب عبدالرحیم کےانتقال پر صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر تعزیت کی ہے۔

محمود عباس اپنے دعووں پرعمل درآمد میں بری طرح ناکام رہے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے اور خطے کے حوالے سے اپنے بیانات کو عملی شکل دیں۔

محمود عباس کوئیں کا مینڈک، ان کے پاس باہرنکلنے کا کوئی راستہ نہیں

اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ محمود عباس کی مثال کنوئیں کے مینڈک اور ایک کھونٹے سے بندھے بیل کی طرح ہے جو اپنے ہی گرد چکر لگا رہےہیں۔ ان کے پاس موجودہ بحران سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔

ایہود اولمرٹ امن کے چیمپیئن اور میرے دوست ہیں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے کہا کہ ہم مستقل بنیادوں پر دوبارہ تشدد اور افراتفری کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے۔

امریکی منصوبے ‘سنچری ڈیل’ کا میدان میں مقابلہ کریں گے: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ دنیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرقِ اوسط امن منصوبہ کو مسترد کردے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے فلسطینیوں کی خود مختاری محدود ہوکر رہ جائے گی۔