پنج شنبه 01/می/2025

محمود عباس

محمود عباس اپنی عوام کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بن چکے ہیں

فرانسیسی اخبار’لی مونڈ‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی آمرانہ پالیسیوں، غیر جمہوری طرز عمل اور اقتدار سے چمٹے رہنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ صدر محمود عباس اپنی قوم کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔

شہید نزاربنات کے جنازے کا جلوس صدر عباس مخالف ریلی میں تبدیل

جمعرات کے روز فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت ایک سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں کے مجرمانہ تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینی دانشور نزار بنات کو ان کے آبائی شہر الخلیل میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نزار بنات کے قتل کے بعد محمود عباس کے استعفے کےلیے مظاہرے

جمعرات کے روز عباس ملیشیا کی حراست میں فلسطینی سماجی اور سیاسی رہ نما نزار بنات کے قتل کے بعد کل جمعہ کو ہزاروں افراد نے فلسطینی صدر محمود عباس کے استعفے کےلیے مظاہرے کیے۔

انتخابی عمل معطل کرنے سے جامع قومی پروگرام متاثرہوا: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے مناسب فیصلے کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انتخابی عمل معطل کرنے کے نتیجے میں قومی مصالحت کا پروگرام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

محمود عباس عوامی تائید کھو چکے:امریکی اخبار

امریکی اخبار نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی عوامی مقبولیت کا اعتراف کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی مقبول جماعت بن چکی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس عوامی تائید کھو چکے ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت کا گراف غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل ہی نیچے آگیا تھا۔ القدس اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے ان کا ٹھوس کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی صدر عباس سے مایوس ہوئے ہیں۔

فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنا اسرائیل کے لیے تحفہ ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" اخبار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے فلسطین میں انتخابات کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا۔اخبار لکھتا ہے کہ صدر عباس کا فیصلہ کمزور، ناکام مگر اسرائیل کے لیے ایک تحفہ ہے۔

محمود عباس سے ملازمت سے برطرفی کا شکوہ کرنے والا صحافی پابند سلاسل

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے ایک سینیر صحافی کو صرف اس لیے حراست میں لینے کے بعد جیل میں‌ ڈال دیا کہ اس نے سرکاری ٹی وی چینل کی ملازمت سے برطرفی پرصدر محمود عباس سےملازمت سے محروم کیے جانے کی شکایت کی تھی۔فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے صحافی حسن النجار کی گرفتاری کی خبر کونشر کرنے کی زحمت نہیں کی۔ النجار کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے اپنی ملازمت سے برطرفی پرصدرمحمود عباس کے گھرمیں ان سے متعدد رابطہ کرکے اس پر شکایت کی تھی۔حسن النجار فلسطین ٹیلی ویژن سے منسلک تھے جنہیں چند روز قبل ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔حسن النجار فلسطین ٹی وی چینل میں نیوز ایڈیٹر کے عہدے پرکام کرررہے تھے۔ اسے حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس نے ملازمت سے برطرفی کے بعد صدر محمود عباس سے تین بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسے جواب دینے کے بجائے پولیس کے ذریعے گرفتار کرلیا۔اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے صحافی حسن النجار کے والد کے حوالے سے بتایا کہ 33 سالہ صحافی کو رام اللہ میں ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔حسن کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو مسلسل 25 دن سے حراست میں‌ رکھا گیا ہے۔ یہ ایک حقیقی

فلسطینی صدر محمود عباس انتخابات کی تاریخ کے تعین کریں

فلسطین میں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے تیاریوں کے جدید مرحلے میں داخل ہونے کے بعد 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے صدر عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کریں۔آج ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں ہیومن رائٹس کمیشن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے انتخابات کے لیے ایک نئی تاریخ طے کرنے اور صدارتی فرمان جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔اس میں یونین انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق صدارتی فرمان کو واپس لینے اور یونین اور بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کا انعقاد ایک قومی مطالبہ اور آئینی حق ہےجو طویل عرصے سے معطل ہے۔ فلسطین کی تمام سیاسی قوتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں کئی سال سے التوا کا شکار پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا دوربارہ انعقاد کیا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے

محمود عباس کی اسرائیلی صدر سے بھگدڑ واقعے میں ہلاکتوں پر تعزیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو رئوف ریفلین کو تعزیتی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے جبل الجرمق میں ایک مذہبی اجتماع کے موقعے پر بگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے فلسطینی علاقوں میں باقاعدہ طورپر انتخابات متلوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہ ملنے پر دوسرے علاقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی سیاسی جماعتوں نے صدر عباس کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔