
صدر محمود عباس کی ترک قیادت سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت
منگل-25-اکتوبر-2016
فلسطینی صدر محمود عباس نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ترک قیادت نے فلسطینیوں کے حقوق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔