پنج شنبه 01/می/2025

محمود عباس

محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ میں القدس اور مصالحت پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی اھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے:ایردوآن

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی میراث ہے جس پر صہیونیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

القدس کولاحق خطرات پرعباس کی السیسی اور میرقطر سے بات چیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بیت المقدس اور اسے لاحق خطرات پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عباس کی مصالحت کو نقصان پہنچانے والے بیانات سے گریز کی ہدایت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے تمام فلسطینی دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مصالحت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی جماعتیں مصالحت کی گاڑی آگے بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔

عرب ممالک محمود عباس کو اسرائیل سے مذاکرات پر مجبور کر رہےہیں‘

اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘ نے مصر اور متعدل عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے سخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

روسی انٹیلی جنس چیف کی رام اللہ میں صدر محمود عباس سے ملاقات

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی انٹیلی جنس چیف اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

’فلسطینی بچوں پر مظالم‘ کانفرنس میں امیرکویت، محمود عباس کی شرکت

صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کے شکار فلسطینی بچوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس کل اتوا 12 نومبر 2017ء کو کویت میں جاری ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ کانفرنس میں دنیا بھر کے مندوبین شریک ہیں۔

’اعلان بالفور‘ سے سوا کروڑ فلسطینیوں کےحقوق پر ڈاکہ مارا گیا: عباس

فلسطینی اھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور پابندیوں میں نرمی قومی حکومت کے استحکام سے مشروط ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بغیر فلسطینی ریاست کا کوئی تصور قبول نہیں۔

صدر محمودعباس کی شاہ سلمان کو فلسطینیوں میں مصالحت پربریفنگ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے منگل کی شام سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر عباس نے سعودی فرمانروا کو فلسطینی دھڑوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح کے درمیان مصر کی ثالثی سے طے پائے مصالحتی معاہدے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے مساعی جاری رکھیں گے:السیسی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینیوں کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔