
فوج اور اسلحہ بغیر فلسطینی ریاست قبول نہیں:حماس
جمعرات-30-اگست-2018
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صدر محمود عباس کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ فوج اوراسلحہ کے بغیر فلسطینی ریاست چاہتےہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم ایسی اپاہج ریاست قبول نہیں کرے گی جس کے پاس اپنے دفاع کے لیے اسلحہ اور فوج نہ ہو۔