جمعه 02/می/2025

محمود عباس

فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا محمود عباس کا فیصلہ باطل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے صدر محمود عباس کی جانب سے فلطسینی قانون ساز کونسل کو تحلیل کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

فلسطینی اتھارٹی کے سربرا محمود عباس نےدوسری جماعتوں کو اعتماد میں‌لیے بغیر قانون ساز کونسل "پارلیمنٹ" تحلیل کردی اور چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عباس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دستوری عدالت کے حکم پرکیا گیا ہے جس نے حال ہی میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

محمود عباس کی غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں "حماس" کو دی جانے والی رقم میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کیا گیا۔

قومی مصالحت میں تعطل کے ذمہ دار محمود عباس ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے گذشتہ روز صدر محمود عباس کی زیرصدارت ہونے والی مرکزی کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مرکزی کونسل نے سنہ 2011ء سے 2017ء کے دوران قومی اتفاق رائے سے ہونے والے تمام اقدامات اور فیصلوں کی نفی کی ہے۔ اس لیے مرکزی کونسل کے نئے اعلانات کی کوئی حیثیت نہیں۔

محمود عباس کا غزہ کی پٹی کے خلاف مزید انتقامی اقدامات کا اعلان

فلسطینی قوم کے نمائندہ طبقات اور جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل کا اجلاس صدر عباس کی زیرصدارت رام اللہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر عباس نے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔

فلسطینی سیاست دان کی محمود عباس کی آمرانہ پالیسی پر شدید تنقید

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی قومی نوعیت کے فیصلوں میں آمرانہ پالیسی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

محمود عباس کا فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حکم

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مرکزی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از فلسطینی پارلیمنٹ کو تحلیل کردے تاکہ ملک میں پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جاسکے۔

فلسطینی اتھارٹی کے کلیدی عہدے من پسند افراد کے لیے کیوں؟

فلسطینی اخبارات میں آئے روز خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کے فلاں عہدیدارکا صاحبزادہ یا صاحب زادی فلاں کلیدی عہدے پر تعینات کردی گئی۔

محمود عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے: 60 تنظیموں کا مکتوب!

فلسطین کی سول سوسائٹی کی نمائندہ 60 تنظیموں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ محمود عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس اپنی آئینی مدت صدارت ختم کرچکے اوراب وہ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔

عباس کا خطاب تحریک آزادی کی پیٹھ میں چھراگھونپنے کے مترادف ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیل کےساتھ مذاکرات کی بحالی کے اعلان کو تحریک آزادی اور مزاحمت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قراردیا ہے۔