
محمود عباس اور تحریک فتح قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں : حماس
پیر-7-جنوری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر قوم کوآپس میں لڑانے کی سازش کا الزام عاید کیا ہے۔ حماس کا کہنا کہ صدر عباس قوم کےدھڑوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑنے پراکسا رہےہیں۔ ان کی سازشوں سے قوم میں تقسیم کی خلیج مزید گہری ہوئی۔ تحریک فتح نے قومی مصالحت کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔