
محمود عباس سے متعلق درسی کتاب طلباء کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار
ہفتہ-11-مئی-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے اسکولوں میں فلسطینی اتھارٹی نے ایک نیا متنازع اقدام کرتے ہوئے اسکولوں میں صدر محمود عباس کی شخصیت سے متعلق ایک کتاب شامل کی ہے جس پر فلسطینی عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی طرف سے اسکولوں میں صدر عباس سے متعلق نصاب کی شمولیت نئی نسل اور عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔