پنج شنبه 01/می/2025

محمود عباس

فلسطینی قوم کے حقوق کی سودے بازی نہیں کرنے دیں گے: تیونسی صدر

تیونس کے صدر قیس سعید نے ایک بارپھر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیی قوم کے دیرینہ حقوق کے سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ تیونس ہرحال میں فلسطینی قوم کی حمایت کرے گا۔

سنچری ڈیل کے خلاف محمود عباس اپنے دعووں پر عمل درآمد کریں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف اپنے دعووں اور اعلانات پرعمل درآمد کرائیں۔

عباس ملیشیا کا اسرائیل اور ‘سی آئی اے’ سے تعاون سوالیہ نشان ہے: الھندی

اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جاری در پردہ تعاون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔ وہ ایک طرف امریکا اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان دونوں ملکوں کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی جاری ہے۔

عرب ممالک امریکی منصوبے کو ناکام بنانے میں مدد کریں: محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے 'ڈی آف دی سنچری' کو مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہے کہ اسلحے کے بل پرامن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ عرب ممالک کو امریکی سازش کو ناکام بنانے میں ہماری مدد کریں۔

ٹرمپ کا منصوبہ تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیں گے: محمود عباس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبی'ڈیل آف دی سنچری' پر فلسطینیوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس امریکی امن منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی نئی چال قرار دیا ہے۔

عباس امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے قاہرہ میں تمام فلسطینی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ صدر عباس نے مصرمیں امریکا کی صدی کی ڈیل کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کار کردار ادا کررہے ہیں۔

محمودعباس انتخابات کے اعلان میں ٹال مٹول سےکام لے رہے ہیں:حماس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ فرمان جاری کرنے میں ٹال مٹول سےکام لے رہے ہیں۔ وہ القدس میں انتخابات کے لیے اسرائیل سے اجازت لینے کےانتظارکی آڑ میں الیکشن کے لیے صدارتی فرمان جاری کرنے میں ٹال مٹول سےکام لے رہےہیں۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے صدر عباس کی ٹال مٹول کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے صدر عباس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ القدس میں انتخابات کے لیےشیڈول کا اعلان کریں۔ اگر اسرائیل انتخابات کا انعقاد روکنے کی کوشش کرے تو اس کی مزاحمت کی جائے۔

القدس میں انتخابات کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں۔

‘معاشی بُحران کا واویلا اورٹی وی ڈرامے پر2 لاکھ ڈالر کی شہ خرچی’

ایک طرف فلسطینی اتھارٹی دن رات معاشی بحران کا سامنا کرنے کا واویلا کر رہی ہے اور بہانے کی آڑ میں فلسطینی اسیران اور شہداء کے خاندانوں کو ان کے الائونسز سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی بے مقصد کاموں پر بھاری رقوم خرچ کرنے کے واقعات نے فلسطینی عوام کو سخت برہم کردیا ہے۔

غزہ میں ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت، محمود عباس قوم دشمنی کے مرتکب: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے غزہ میں فیلڈ اسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کی شدید مذمت کی ہے۔