پنج شنبه 01/می/2025

ماہ صیام

27ویں شب قبلہ اول میں گذارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیں: الشیخ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور فلسطین کے ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ستائیس رمضان المبارک کی شب قبلہ اول میں جمع ہوں اور 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں عبادت و ریاضت میں بسر کریں۔

صرف ایک منٹ میں قبض سے نجات پائیں

ماہ صیام میں کھانے پینے میں افراط وتفریط کے نتیجے میں عموماً قبض کی شکایت کی جاتی ہے۔ مگر قبض سے نجات کے لیے آپ کو کسی ڈاکٹر سے رجوع کی ضرورت نہیں۔ آپ انتہائی آسان نسخہ تیار کرکے صرف 60 سیکنڈز میں قبض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

فلسطینی ماہ صیام کے اختتام سے قبل فطرانہ اور زکواۃ ادا کردیں

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فطرانہ اور زکواۃ ماہ صیام کے اختتام سے قبل ادا کر دیں تاکہ ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، ماہ صیام میں 330 فلسطینی روزہ دار گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہ صیام آتے ہی فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں اب تک دو عشروں میں 330 فلسطینی روزہ داروں کو نہایت بے دردی کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں ڈالا گیا ہے۔

"آستانہ ابراہیمی” ماہ صیام میں غربا کا دسترخوان!

سرزمین فلسطین اہل خیر کی سرزمین کہلاتی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرتی ہے مگر قناعت پسندی اس کی گھٹی میں شامل ہے۔ پڑوسی ایک دوسرے کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غربت کے باوجود کوئی شخص رات کوبھوکا نہیں سوتا۔

ماہ صیام میں دانتوں کی صحت کا خیال کیسےرکھیں؟

ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو اپنے دانتوں کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دانتوں کو برش نہ کرنے کے نتیجے میں منہ میں بدبو کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ عموماً کھانا کھاتے ہوئے روٹی کے ذرات دانوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ روٹی کی ایک تہہ دانتوں پر جم جاتی ہے جس سے منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ اس سے دانتوں کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔

خبردار! ۔۔۔۔ افطاری کے وقت تمباکو نوشی جان لیوا بھی ہو سکتی ہے

ماہرین صحت نےخبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی حضرات روزہ افطار کرنے کے دوران سگریٹ نوشی سے سختی سے گریز کریں ورنہ تمباکونوشی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

فلسطینی خاتون ڈاکٹر صابرین کا صہیونی زندانوں میں دوسرا ماہ صیام

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینی عالم اسلام میں سایہ فگن ماہ صیام اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ان کی جدو جہد آزادی اور قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور وہ صہیونی عقوبت خانوں سے آزاد فضاء میں اپنےاہل خانہ کےساتھ زندگی گذاریں گے۔

ماہ صیام میں حاملہ خواتین کے لیے ضروری احتیاطیں!

ماہ صیام اہل ایمان کے لیے بے پناہ اجرو ثواب کا مہینہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے مریضوں کے لیے روزے کے حوالے سے کچھ سہولیات بھی دے رکھی ہیں۔ اس رپورٹ میں ماہرین نے حاملہ خواتین کے لیے چند تدابیر بتائی ہیں جو ماہ صیام کے دوران ان خواتین کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

ماہ صیام کے موقع پر فلسطینی جیلوں میں قید 156 افراد کی رہائی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے جیلوں میں معمولی جرائم کے تحت قید 156 افراد کو ماہ صیام کے موقع پر رہا کر دیا گیا ہے۔