دوشنبه 10/فوریه/2025

ماسکو

’اپنی پناہ گاہیں تیار کرلو‘ ایرانی ڈرون مہاجر10 کی ماسکو میں نمائش

ایران نے روس میں ایک دفاعی نمائش میں اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والےمہاجر10 ڈرون کی نمائش کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں کو سخت پیغام دیا ہے۔

حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روسی حکام سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

کل جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ماسکو کے دورے کےدوران روسی حکام سے بات چیت کی۔ حماس کے سینیر رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے دارالحکومت ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی۔

حماس کی قیادت ماسکو پہنچ گئی، روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مرکزی قیادت نے اعلیٰ اختیاراتی روسی حکام سے اہم ملاقاتوں میں فلسطین کے سیاسی حالات اور زمینی حقائق پر ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔

روس کا ماسکو میں یہودی ایجنسی کو بند کرنے کا فیصلہ

عبرانی نیوز ویب سائٹ "واللا" نے اطلاع دی ہے کہ روسی حکومت نے ماسکو میں کام کرنے والی یہودی ایجنسی کو اپنا کام ختم کرنے کے لیے کہا ہے، جو کہ 30 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔

روس نے لاوروف کے بیان پراسرائیل کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

روس نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے اس مطالبے کی مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ایک حالیہ بیان کو یہودی دشمنی کا مظہر قرار دیا تھا۔

تاریخ میں یہودیوں و نازیوں کے درمیان تعاون کی المناک مثالیں موجود ہیں

منگل کوروسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "تاریخ میں یہودیوں اور نازیوں کے درمیان تعاون کی المناک مثالیں موجود ہیں۔"روسی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں اشارہ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے بیانات "تاریخ کے خلاف ہیں، اور کیف میں نو نازی حکومت کی حمایت کرنے کے لیے موجودہ اسرائیلی حکومت کے انداز کو واضح کرتے ہیں۔"اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "یہودیوں نے ہولوکاسٹ کے دوران خود کو تباہ نہیں کیا اور یہودیوں پر یہود دشمنی کا الزام لگانا یہودیوں کے خلاف نسل پرستی کی بدترین شکل ہے۔"پیر کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو طلب کرکے روسی سفیر کے یہودیوں اور نازیوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں بیان پر سخت احتجاج کیا۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ کیا کہ لاوروف نے اتوار کے روز ایک اطالوی ٹیلی ویژن سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ "حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ایک یہودی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے ملک میں نازی عناصر نہیں ہیں۔"قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز میں کہا تھا کہ ماسکو ’نو نازیوں‘

فلسطینی قوم میں اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد کے قیام کی جتنی آج ضرورت ہے ماضی میں نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہےکہ امریکا اور اسرائیل کے فلسطینی قوم کے خلاف تیار کردہ صدی کی ڈیل منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

اسماعیل ھنیہ کا ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز جماعت کےایک اعلیٰ اختیاراتی وفدکے ہمراہ روس کےدارالحکومت ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کےہمراہ جماعت کےدیگر سینیر رہ نما بھی موجود تھے۔

اسماعیل ھنیہ کی ماسکو میں روسی اسلامی کونسل کی قیادت سے ملاقات

روس کے دورے پرآئے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں روس کی اسلامی کونسل کی قیادت سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد کا دورہ مصر، اسماعیل ھنیہ آج ماسکو روانہ ہوں گے

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کا غزہ کی پٹی سے اعلیٰ اختیاراتی وفد کل اتوار کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔دوسری طرف جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوں گے۔