
لبنان میں فلسطینیوں کی آباد کاری کا کوئی منصوبہ قبول نہیں: بیروت
ہفتہ-15-ستمبر-2018
لبنانی وزیر خارجہ جبرال باسیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل آباد کرنے کے کسی منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرپوری دنیا بھی فلسطینیوں کو اپنے ہاں آباد کرنےکی حمایت کرے گی توہم پھر بھی اس کی مخالفت کریں گے۔