پنج شنبه 08/می/2025

لبنان

لبنان کی سرحد پر سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائیاں

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر بندھ کے روز سرنگوں کی آڑمیں‌کھدائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔ یہ سلسلہ فلسطین ۔ لبنان سرحد پر آج جمعرات کو بھی جاری ہےجس کا مقصد سرحد پر سرنگوں کی موجودگی کا پتا چلانا ہے۔

حماس کے وفد کی لبنانی وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے وفد نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کی۔ بعد ازاں حماس کے وفد نے لبنان کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورتی میجر جنرل عباس ابراہیم سے بھی ملاقات کی۔

لبنان: تین فلسطینی طلباء کو ترکی میں عالمی مقابلے میں شرکت سے روک دیا

لبنانی حکومت نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء کو کویت میں چند ماہ بعد ہونے والے ایک علمی مقابلے میں شرکت کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث تینوں فلسطینی طلباء کے مستقبل کے‌ خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

نہر البارد کیمپ کی خانما بربادی کے 12 سال، زخم آج بھی تازہ ہیں!

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک بڑا کیمپ 12 سال سے مسلسل تباہی اور بربادی کا سامنا کر رہا ہے۔ اس کیمپ کے باشندے طرح طرح کی اقتصادی اور سماجی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مکانات اور گھروں کی تعمیر میں رکاوٹیں ایک الگ اور خوفناک مسئلہ ہے۔ آج سے بارہ سال پہلے نہر البارد پر مسلط کی گئی جنگ میں کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور رہائشی مکانات اور فلیٹس ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں‌ نے 'حق واپسی' کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔

‘اسٹڈی سپورٹ پروگرام’ روکنے پر فلسطینی ‘اونروا’ کے خلاف سراپا احتجاج

فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کی طرف سے اسکولوں میں اسٹڈی سپورٹ پروگرام ختم کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

بیروت میں حماس کے وفد کی ترکی کے سفیر سے ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تعینات ترکی کے سفیر سے ملاقات کی۔

جارحیت کی تو اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: لبنان

لبنان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر جارحیت کی تو صہیونی ریاست کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

فتح ‘فلسطین ۔ لبنان’ مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دار ہے: حماس رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ تحریک فتح فلسطینی قوتوں اور لبنانی حکام کے درمیان فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی بہتری کے لیے ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی ذمہ دار ہے۔

ننھا لبنانی اسرائیل مخالف مہم کا جرات مند علم بردار!

ایک طرف عرب ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کے لیے اوندھے منہ دوڑی چلی جا رہی ہیں اور دوسری طرف عرب ملکوں میں ایسے آوازیں بھی بلند ہو رہیں جو صہیونی ریاست کے ساتھ نارملائزیشن کے خلاف فلسطینیوں، عرب اقوام اور عالم اسلام کی ترجمانی کر رہی ہیں۔