
صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: الحریری
جمعرات-27-جون-2019
لبنان کےوزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کے صدی کی ڈیل کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کےخلاف فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام سب صدی کی ڈیل کے خلاف ہیں اور ہمارا دستور فلسطینیوں کو اپنے ہاں مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔