پنج شنبه 08/می/2025

لبنان

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین غیر ملکی مزدور نہیں ہیں : حماس

تحریک حماس نے رتصدیق کی ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین سیاسی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے وہ غیر ملکی مزدور نہیں ہیں ۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ‘لیبرحقوق’!

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'شاھد' نے ایک تفصیلی رپورٹ میں لبنان میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو حاصل قانونی حقوق اور سیاسی اقدار وروایات میں انہیں حاصل مراعات پر روشنی ڈالی ہے۔

فلسطینی پناہ گزین غیرقانونی تارکین وطن نہیں لبنان کے مہمان ہیں

فلسطین اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے لیے قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کےچیئرمین اور سابق فلسطینی وزیر حسن منیمنہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اعلان کردہ فیصلوں‌کو واپس لے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین لبنان میں غیرقانونی تارکین وطن نہیں بلکہ لبنان کے مہمان ہیں جنہیں لبنان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے قانون کےمطابق قبول کیا ہے۔

لبنان کے تمام پناہ گزین کیمپوں میں آج ہڑتال، مختلف شہروں میں مظاہرے

لبنانی وزیر محنت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزین محنت کشوں کو بعض اہم شعبوں میں کام سے روکنے کے اعلان کے بعد لبنان میں مقیم فلسطینی سراپا احتجاج ہیں۔ آج بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے 'یوم الغضب' منایا جا رہا ہے اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کر رہے ہیں۔

لبنانی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف اٹھائے اقدامات واپس لے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کو ملازمت سے محروم کرنے کے حوالے سے اعلان کردہ نئے اقدامات واپس لے۔

‘انسداد غیرقانونی لیبر’۔ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئےآزمائش!

لبنان کی وزارت محنت کی طرف سے 'انسداد غیرقانونی لیبر' سےمتعلق قانون کے نفاذ کے اعلان نے ملک میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پہلے سے معاشی مسائل سے دوچار فلسطینی پناہ گزین ایک نئی آزمائش اور مصیبت کا شکار ہونے والے ہیں۔

مزدور پیشہ فلسطینیوں کے خلاف لبنان میں احتجاجی مظاہرے

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین مزدور پیشہ افراد اور لیبر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے بعض قدامات پر لبنان کے شہروں صیدا اور عین الحلوہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ایران صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا: حسن نصر اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے "کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر جانبدار‘ نہیں رہے گا۔" ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں آبادکاری کامنصوبہ قبول نہیں کریںگے

لبنان نے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں مستقل آباد کرنے اور انہیں اپنے وطن میں واپس جانے سے روکنے کا کوئی منصوبہ قبول نہیں‌ کریں گے۔

صہیونی طاقتیں فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کر رہی ہیں: لبنانی عالم دین

لبنان کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی فضل اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور صہیونی طاقتیں مل کر فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کرنا چاہتی ہیں۔ امریکا کی 'صدی کی ڈیل' اور بحرین میں‌ ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہیں۔